پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1,56,000 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 1,56,080 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے شیئرز میں ریکارڈ کی گئی۔
انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے اسٹاکس جن میں حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، لکی سیمنٹ، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک شامل ہیں، مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 154,277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب زرمبادلہ کی منڈی میں بھی قدرے بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے کمی کے ساتھ 281.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Comments are closed.