مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی شرانگیزی ، پاکستان  کی شدید مذمت

مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی شرانگیزی ، پاکستان  کی شدید مذمت

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز اور انتہا پسند آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں بار بار حملے، نمازیوں کو اشتعال دلانے کے واقعات اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں کا تحفظ اور آبادکار تشدد کی روک تھام عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے متعلقہ اقوامِ متحدہ قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Comments are closed.