یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرول 1.97 اور مٹی کا تیل 4.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے ، ذرائع

اسلام آباد

ولی الرحمن

ملک بھر میں یکم اکتوبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.97 روپے سے 4.65 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جسے اب اوگرا کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 76 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) قیمتوں سے متعلق اپنی حتمی ورکنگ وزارتِ خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے ارسال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کرے گی، جس کے بعد یہ قیمتیں یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور کرنسی کی قدر میں کمی بھی ان قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

Comments are closed.