پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ، 5 سال بعد پہلی پرواز روانہ

اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے، جلد لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوگئی۔

Comments are closed.