میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ، 2 ہزار کلو گوشت ضبط، یونٹ بند، 2لاکھ جرمانہ عائد

میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ، 2 ہزار کلو گوشت ضبط، یونٹ بند، 2لاکھ جرمانہ عائد

ملاوٹ مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکوبی اور مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور

شمشاد مانگٹ

قانون شکنی اب نہیں، جعلساز مافیا کی شامت آگئی، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ روہی نالہ مولہنوال میں میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ، 2ہزار کلو گوشت یونٹ میں ضبط کر کے یونٹ بند کر دیا گیا اور 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونٹ میں سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا ناقص غیر معیاری اورغیر منظور شدہ پیکنگ اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔

ملازمین کے میڈیکل نامکمل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، حشرات کی روک تھام اور خاتمے کے لیے قوانین کے مطابق مناسب اقدامات نہ تھے، انتہائی لازم ٹمپریچر کنٹرول ریکارڈ نامکمل ہونے پر کارروائی کی گئی ۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا قوانین کے مطابق اصلاح نہ کرنے تک یونٹ کو بند کر کے جرمانہ عائد کیا گیا، ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے،خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پرعملدرآمد یقینی بنائیں ۔

ملاوٹ مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ، سرکوبی اور مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ، شہری اپنے ارد گرد موجود ایسے عناصر کیخلاف اطلاع پنجاب فوڈاتھارٹی ہیلپ لائن 1223پر دیں ۔

Comments are closed.