راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA)ملازمین یونین سی بی اے کے اہتمام آرڈی اے میٹنگ روم میں آج حج برائے سال 2024 کے حوالے سے ایک قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور آرڈی اے(RDA) میں فرائض سرانجام دینے والے گریڈ 1 تا 16تک کے ملازمین میں قرعہ اندازی کی گئی جس میں دو ملازمین نائب قصد شاہد ندیم گریڈ4 اور اسد عباس ڈرائیور گریڈ 5 کے نام نکلے جو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جائیں گے۔ اجلاس میں موجود افسران وملازمین نے کامیاب دونوں ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔
اس موقع پر ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے تمام افسران و ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرڈی اے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سکیم بنائی جائے گی ۔ آرڈی اے ملازمین یونین سی بی اے کے صدر خواجہ ارشد جاوید نے ڈی جی آر ڈی اے اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و ڈائریکٹر لینڈ آرڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنا نس محمد جنید تاج بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حافظ محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس خواجہ ارشد جاوید اور دیگرملازمین نے شرکت کی۔
Comments are closed.