ہمارے ریسکیور جوان سیلاب اور ہر طرح کے حادثات سے نبٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ڈویژن ساہیوال میں سیلاب کی متوقع صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ کی زیرنگرانی سنٹرل اسٹیشن ساہیوال پر سال 2025 کی پہلی پری فلڈموک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔پری فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد سیلاب کی صورتحال میں استعمال ہونے والے تمام وسائل کا بخوبی جائزہ لینا تھا۔
جس میں ڈویژن ساہیوال کے تمام متعلقہ اداروں پنجاب پولیس،لائیو سٹاک،ایدھی،سوشل ویلفیئر، محکمہ انہار،سول ڈیفنس اور ہیلتھ نے شمولیت اختیار کی۔ریسکیو 1122 کے جوان رات بھر موک ایکسر سائز کی تیاری میں مصروف عمل رہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کیپٹن ریٹائرڈ عثمان مجید چیمہ نے موقع پر پہنچ کر تمام انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔تمام متعلقہ اداروں نے اپنے وسائل کو ظاہر کرنے کیلئے بہترین طریقے سے سٹال لگائے اور آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تمام سٹالز کا وزٹ کروایا اور سیلاب کی صورتحال میں استعمال ہونے والے تمام وسائل سے آگاہ کیا۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کشتیو ں اور سکوبا ڈائیوروں نے پانی کی تہوں میں سے وکٹم نکالنے کے متعلق استعمال ہونے والے آلات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں کمیونیکیشن کے نظام کو فعال بنانے کیلئے وائرلیس سسٹم کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہمارے تمام ریسکیور سیلاب، آندھی، طوفان اور ہر طرح کے حادثات سے نبٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ اورآنے والی ایسی کسی بھی صورتحال میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Trending
- مقامی حکومتوں کیلئے آئین میں نیا باب شامل ، انتخابات کا وقت مقرر کیا جائے: ملک احمد خان
- خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
- جس کی ملکیت اسی کا قبضہ ! پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ پراپرٹی آرڈیننس منظور
- سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافہ
- وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی پر پیپلزپارٹی قیادت میں اختلافات، وفاق کا اظہارِ تشویش
- اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
- پارا چنار حملہ کیس ، جہاں حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں ، سپریم کورٹ
- پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- بلوچستان کے 12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان، پیشگی انتباہ جاری
- استنبول مذاکرات : پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق
 
			 
				 
                         
                         
                         
                         
                        
Comments are closed.