ہمارے ریسکیور جوان سیلاب اور ہر طرح کے حادثات سے نبٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ڈویژن ساہیوال میں سیلاب کی متوقع صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ کی زیرنگرانی سنٹرل اسٹیشن ساہیوال پر سال 2025 کی پہلی پری فلڈموک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔پری فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد سیلاب کی صورتحال میں استعمال ہونے والے تمام وسائل کا بخوبی جائزہ لینا تھا۔
جس میں ڈویژن ساہیوال کے تمام متعلقہ اداروں پنجاب پولیس،لائیو سٹاک،ایدھی،سوشل ویلفیئر، محکمہ انہار،سول ڈیفنس اور ہیلتھ نے شمولیت اختیار کی۔ریسکیو 1122 کے جوان رات بھر موک ایکسر سائز کی تیاری میں مصروف عمل رہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کیپٹن ریٹائرڈ عثمان مجید چیمہ نے موقع پر پہنچ کر تمام انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔تمام متعلقہ اداروں نے اپنے وسائل کو ظاہر کرنے کیلئے بہترین طریقے سے سٹال لگائے اور آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تمام سٹالز کا وزٹ کروایا اور سیلاب کی صورتحال میں استعمال ہونے والے تمام وسائل سے آگاہ کیا۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کشتیو ں اور سکوبا ڈائیوروں نے پانی کی تہوں میں سے وکٹم نکالنے کے متعلق استعمال ہونے والے آلات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں کمیونیکیشن کے نظام کو فعال بنانے کیلئے وائرلیس سسٹم کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہمارے تمام ریسکیور سیلاب، آندھی، طوفان اور ہر طرح کے حادثات سے نبٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ اورآنے والی ایسی کسی بھی صورتحال میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
Comments are closed.