آ شوب چشم سے بچاؤ کیلئے اختیاط سے کام لیا جائے:ثناء آغا خان
وبا سے متاثرہ افرادماہرین چشم کی ہدایات سے ہرگز چشم پوشی نہ کریں
شہریوں کے بنیادی حقوق کی علمبردار، کالم نگاراورسیاسی وسماجی شخصیت ثناء آغاخان نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی عادت اچھی صحت کی ضمانت اورعمدہ شخصیت کی علامت ہے۔آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے اختیاط سے کام لیاجائے۔
تعلیمی اداروں کوبھی بچوں کی اس وبا سے حفاظت کیلئے اختیاطی تدابیر کی پاسداری کرناہوگی۔شہری اپنی اوراپنوں کی صحت کا بہت خیال رکھیں۔وبا سے متاثرہ افرادماہرچشم ڈاکٹرز کی ہدایات سے ہرگز چشم پوشی نہ کریں۔اختیاطی تدابیر سے اس اچھوت بیماری کوشکست دی جاسکتی ہے۔
کورونا کی طرح عنقریب آشوب چشم بھی قصہ پارینہ بن جائے گی،تاہم متاثرہ لوگ دوسروں کوچھونے اورناگزیر ضرورت اورصورت کے سوا عوامی مقامات پرجانے سے گریزکریں۔
اپنے ایک بیان میں ثناء آغا خان نے مزید کہاکہ لاہوراورپنجاب سمیت ملک بھر میں ماہرین چشم اس وبا سے متاثرہ افرادکاخصوصی خیال رکھ رہے ہیں۔شعبہ امراض چشم متاثرہ مریضوں کوبہترین سہولیات فراہم کرر ہے ہیں،حالیہ دنوں میں ناقص انجکشن کے استعمال سے بینائی کے مسائل سے دوچار شہریوں کوبھی تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ناقص انجکشن کی فروخت میں ملوث عناصر قابل گرفت ہیں،وہ عنقریب قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آشوب چشم سے پوری طرح نجات تک چین سے نہ بیٹھے، قومی اورسوشل میڈیا پرایک منظم مہم کی صورت میں شہریوں کواختیاطی تدابیر سے آگاہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ آشوب چشم کے مریضوں کوزیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مریض کو چندروزمیں آرام آجاتا ہے۔
ڈاکٹرز کی ہدایات کے مافی کسی قسم کی ادویات کااستعمال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جوآسودگی تلاش کررہے ہیں انہیں سادگی کاراستہ اختیارکرنا ہوگا۔ہمیں صحتمند زندگی کیلئے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں سہل بناناہوں گی۔
Comments are closed.