اسلام آباد (زورآور نیوز) والی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کر نے کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد ۔خصوصی تقریب کا مقصدعوام میں بیداری کو فروغ دینے اور چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ممبر بریسٹ کینسر ایسوسی ایشن، کنسلٹنٹ بریسٹ سرجن سی ایم ایچ راولپنڈی ڈاکٹر ندا فرخ نے سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جب کسی کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے تو دیکھ بھال کرنے والوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی ضروری ہے ۔اگرچہ مریض، علاج، ہسپتال اور ڈاکٹروں پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے لیکن دیکھ بھال کرنے والوں کا اکثر نام نہیں لیا جاتا یہ ضروری ہے کہ ان کے اہم کردار کو پہچانا جائے۔سالانہ تقریباً 90.000خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے یہ تعداد ہر سال 5فیصد تک بڑھ رہی ہے۔ مؤثر علاج کے لیے مرض کا جلد پتہ لگانا بہت ضروری ہے ۔اس موقع پر سی ای او والی ٹیکنالوجیز احسن طاہرنے کہا کہ ہمارا مقصد آگاہی کو وسعت دینا ہے تاکہ ابتدائی اسکریننگ سے زندگیاں بچا ئی جائیں ۔ آگاہی سیشن ایک تقریب سے بڑھ کر ہے یہ ہماری کمیونٹی میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم کا اعلان ہے۔WALEE ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی، تخلیق کار معیشت، ادائیگی کے حل اور اثر انگیز مارکیٹنگ میں کام کرتی ہے۔ اتحاد اور یکجہتی کی ایک طاقتور علامت کے طور پرتمام خواتین شرکاء نے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے پنک واک میں بھی حصہ لیا اور چھاتی کے کینسر کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کو واضح کیا۔
Trending
- Might you mind if i entered my credit into your slot?
- WinSpirit Internet casino Australia: Select the Biggest Games Assortment
- Finest Total: mBit Gambling enterprise First Deposit Added bonus (0,5 BTC + 125 Totally free Spins)
- Can i subscribe or check in playing online slots?
- That it obviously means they are the most educated users
- Jump towards adventure out of local casino harbors as opposed to purchasing a dime!
- To try out within DoubleDown Casino on the web, how do i get most 100 % free chips?
- Always prioritize clear words, lower wagering, and you will managed gambling enterprises more headline wide variety
- WinSpirit On-line casino Australian continent: Find the Best Game Variety
- The way to get Your first Deposit Added bonus inside Real cash?
Comments are closed.