سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہاہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو مسلم لیگ(ن) پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کر کے مسلم لیگ(ن) نے حزب اختلاف کو نہایت مثبت پیغام دیا ہے۔ ایوانِ بالا کا مثبت اور با وقار ماحول سیاسی کشیدگی کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عرفان صدیقی اس سلسلے میں ،دوسری جماعتوں کے تعاون سے کلیدی کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بات آج سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں اُن سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن پر قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے بھرپور اعتماد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے ڈپٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔
Trending
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
- ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی: حقیقت، بیانیہ اور زمینی صورتحال کا جائزہ
- پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت؟ اہم سیاسی پیش رفت کی اطلاعات
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
Comments are closed.