سینیٹر عرفان صدیقی سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر نامزد

سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے چئیرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کو باضابطہ خط تحریرکر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، سینیٹر اسحاق ڈار کا چئیرمین سینٹ کو خط

اسلام آباد :18 اپریل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے مرکزی راہنما، ممتاز دانشور، شاعر اور ماہر تعلیم سینیٹر عرفان صدیقی کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو چئیرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کو باضابطہ خط تحریرکردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔

Comments are closed.