آصفہ بھٹو کا مشرقی انداز میں سرجھکا کر سلام

آصفہ بھٹو کا مشرقی انداز میں سرجھکا کر سلام، ’وعلیکم السلام بیٹیسینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) کا آصفہ بھٹو(Asifa Bhutto) سے مکالمہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی اور آصفہ بھٹو کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو(Asifa Bhutto) سے سینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) کا تعارف کرایا
”اسی ایوان میں آپ کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو دیکھا کرتے تھے۔ آپ کے آنے سے ہمیں اُن کی یاد آجاتی ہے“ سینیٹر عرفان صدیقی

” سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اورپارٹی قائد محمد نوازشریف کے قریبی ساتھی ہیں“بلاول بھٹو نے سینیٹر صدیقی کا آصفہ کو تعارف کرایا

Irfan Siddiqui latest

” وہ ایک دانشور، لکھاری اور سینٹ کے ایک نہایت محترم رکن ہیں“ بلاول بھٹو

اسلام آباد :18 اپریل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی محترمہ آصفہ بھٹو(Asifa Bhutto) نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ سینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) کو مشرقی انداز میں سرجھکا کر آصفہ بھٹو نے سلام کیا جس پر سینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) نے شفقت سے اپنا ہاتھ ان کے سر پر رکھ کر وعلیکم السلام کہا اور دعا دی۔سینیٹر صدیقی نے(Irfan Siddiqui) آصفہ بھٹو کو بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔ سینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) نے آصفہ بھٹو سے کہاکہ اس ایوان میں ہم آپ کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو دیکھا کرتے تھے۔ آپ کے آنے سے ہمیں اُن کی یاد آجاتی ہے۔ بیٹا میری آپ کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو بہت کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کا سینیٹر عرفان صدیقی(Irfan Siddiqui) سے تعارف کرایا اور کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اورپارٹی قائد محمد نوازشریف کے قریبی ساتھی ہیں۔ وہ ایک دانشور، لکھاری اور سینٹ کے ایک نہایت محترم رکن ہیں۔ ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی تیار کیا تھا۔ آصفہ بھٹو نے مبارکباد پر سینیٹر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.