اسلام آباد پولیس کا رواں ماہ ڈکیتی، راہزنی ، نقب زنی ، چوری اور کار ومو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن

ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کا رواں ماہ ڈکیتی، راہزنی ، نقب زنی ، چوری اور کار ومو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن۔

رواں ماہ 104 گینگزکے 246 ارکان کو گرفتارکیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری

گینگز میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث 45،نقب زنی کے 7 گینگز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز

چوریوں میں ملوث 25 گینگز جبکہ کار چوری میں ملوث 8 گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سید شہزاد ندیم بخاری

مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث 19گینگز کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ سید شہزاد ندیم بخاری

گرفتار گینگز کے قبضہ سے 12کروڑ04لاکھ روپےسے زائدمالیت کی مسروقہ گاڑیاں ، مو ٹر سائیکل ، نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون برآمدکر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز


یہ پڑھیں : Islamabad Police


اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری

کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سید شہزاد ندیم بخاری

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز

شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15پر فوری اطلا ع کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز

Comments are closed.