راولپنڈی/اسلام آباد جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر گل قیصر خان، سیکرٹری رانا خرم شہزاد ایوبی اظہر سلطان، خالد سعید، انوار زیدی، یاسر مرزا، انوار الحق مغل، مدثر صدیقی، سردار ہیرا لال، علی باقر،حسن محمود، ساجد اعوان، خرم ابن شبیر، ملک تصور، کاشف ارسلان
اور دیگر نے اپنے بیان میں روزنامہ ایکسپریس کے سینیئر سٹاف رپورٹر صالح مغل کو دوران ڈیوٹی نیب اہلکاروں کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر کے اندر لے جا کر زبردستی حبس بے جا میں رکھنے، ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ریاستی اداروں کی کھلے عام غنڈہ گردی قرار دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ نیب اہلکاروں نے جب بحریہ ٹاؤن کے دفاتر میں چھاپہ مارا تو صالح مغل اس واقعہ کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھے اور اپنی صحافتی ڈیوٹی ادا کررہے تھے کہ اس دوران متعدد اہلکاروں نے انھیں زبردستی پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر کے اندر لے گئے اور قدرے ویران حصے میں لے جا کر دونوں موبائل فون چھین کر توڑ دیے اور کئی گھنٹوں تک غیر قانونی طور حبس بے جا میں رکھنے کے بعد دھمکیاں دیں کہ اگر دوبارہ نظر آئے تو تمھاری خیر نہیں، قیادت نے نیب اہلکاروں کی اس کھلی غنڈہ گردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ صحافیوں کو صحافتی ذمہ داریاں روکنے کے مترادف ہے اور صحافیوں کو پیغام ہے کہ وہ ذمہ دار صحافت سے دور رہیں
Trending
- پاکستان کی بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر تک توسیع
- پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے ، حافظ نعیم الرحمن
- خیبر پختونخوا ، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
- محمود خان اچکزئی کا آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اتفاقِ رائے کی حمایت کا اعلان
- ایف آئی اے کی کارروائی ، کراچی ائیر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد
- اسلام آباد میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
- روس کی پاک – بھارت اور پاک – افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش
- بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح قرار ، امریکی کانگریس رپورٹ میں اعتراف
- اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے جاری، ڈی سی عرفان میمن کا شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل
- اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج
روزنامہ ایکسپریس کے سینیئر سٹاف رپورٹر صالح مغل کو دوران ڈیوٹی نیب اہلکاروں کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر کے اندر لے جا کر زبردستی حبس بے جا میں رکھا
Prev Post
Next Post
Comments are closed.