وزیراعظم شہباز شریف کا اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی تیزی پر اظہار اطمینان، معیشت کی بہتری کا عندیہ

سٹاک مارکیٹ کا تاریخی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی تیزی پر اظہار اطمینان، معیشت کی بہتری کا عندیہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 1,56,000 پوائنٹس عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی سطح عبور کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی محنت سے ملک ترقی اور استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، جو سرمایہ کاری میں اضافے اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے بڑھنے سے نئی صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں معاشی ٹیم کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Comments are closed.