اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی سرویلنس رپورٹ جاری

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی سرویلنس رپورٹ جاری

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کے حوالے سے تازہ ترین سرویلنس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 365 انسپکشنز کیں جن میں سے 3 مقامات پر لاروا پازیٹو جبکہ 10 مقامات پر نیگیٹو رپورٹ ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف یونین کونسلز سے 11 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 7 کیسز دیہی اور 4 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے۔

انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے متعدد مقامات کو سیل کیا جبکہ کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد ڈینگی کے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنے گھروں و دفاتر میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

Comments are closed.