کمپٹیشن کمیشن نے بینک مکرامہ کو گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بینک مکرامہ لمیٹڈ اور میسرز گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کو اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ٹرانزیکشن کے تحت رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبے سے منسلک کمپنی گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ بینک مکرامہ لمیٹڈ، جو ایک پبلک لسٹڈ بینکنگ ادارہ ہے، میں ضم کر دیا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق بینک مکرامہ لمیٹڈ گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کو عام حصص جاری کرے گا۔ بینک مکرامہ میں ضم ہونے کے بعد گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ تحلیل ہو جائے گا۔
دونوں کمپنیاں پاکستان کے اندر ہی کمرشل بینکنگ کی مارکیٹ سے وابستہ ہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل کردہ معلومات اور فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر نوٹ کیا گیا کہ بینک مکرامہ کا کمرشل بینکنگ مارکیٹ میں شئیر میں نارمل ہے جبکہ گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ بینکنگ سیکٹر میں کام نہیں کر رہی، لہذا اس انضمام سے مارکیٹ میں کسی قسم کا اوورلیپ نہیں ہو گا۔
Comments are closed.