گل برادران نے اسلام آباد بوائے سکائوٹس کا بیڑا غرق کر دیا

اسلام آباد(زورآور نیوز)اسلام آباد سکائوٹس ایسوسی ایشن کرپشن کا گڑھ بن گیا،ادارے کی سرگرمیاں زیرو ہو گئیں،صوبائی کمشنر کی من مانیاں ،گل برادران نے گل کھلا کر عالمی سطع پر ادارے کی ساکھ کمزور سے کمزور تر کر دی،صوبائی سیکرٹری کی تعیناتی نے مزید پول کھول کر رکھ دیا ہے ،ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری یونس باجوہ کی تعیاتی گل برادران نے گل کھلانے کے طور پر ہوئی ،طارق علیم گل اور عبدالستار گل نے ٹرائیکا بنا کر ادارے کو بے پایاں نقصان پہنچایا ،اور کرپشن کا بازار بھی گرم رکھا،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق علیم گل جو کیبنٹ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری ہیں اسلام آبادبوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن میں غیر قانونی بھرتیوں کا بازار گرم رکھا ہے فہد ، رمضان ،کو دفتر اوق دو اور لوگوں کوغیر قانونی طور پہ تعینات کر کے گھر میں کام کےلیےرکھا ہوا ہے-دوسری طرف عبدالستار گل جو کہ ایک غیر متعلقہ عہدے پہ کام کر رہےپچھلے ایک سال سے سکاؤٹس معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں اور قومی ہیڈ کوارٹر سے خط و کتابت غیر قانونی طور پہ بھی اپنے پاس رکھے اسلام آباد بوائے سکاؤٹس کی گاڑی اور دیگر وساۂل کا بے دریغ استعمال کر رہاہے صوبائی خزانچی رضارفیق نے جب عبدالستار گل کی غیر قانونی سیلری پہ دستخط نہیں کئے تو عبدالستار گل نے رضا رفیق کے غیر قانونی طور پہ اختیارت ختم کرنے کے لیے وزارت کو لکھا اور اس غیر قانونی درخواست کو وزارت تعلیم نے مسترد کردیا – کونسل کے تین معزز اراکین ایس رضارفیق، رمضان قصوری،اور میجر عقیل صفدر نے گل برادران کی ان غیر قانونی اقدامات سے چیف سکاؤٹ و چیف کمشنر، وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ کو آگاہ کردیا ہےاور چیف سکاؤٹ اسلام آباد/ چیف کمشنر آئی سی ٹی سے کاروائی کرکے صوبائی کونسل کی میٹنگ بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے-

 

Comments are closed.