یو فون نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا، تمام قانونی مراحل مکمل ، کمپیٹیشن کمیشن کی منظوری
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، یو فون نے ٹیلی نار پاکستان کو باضابطہ طور پر خرید لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سودے سے متعلق تمام قانونی و کاغذی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے بھی اس انضمام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اس ڈیل کے بعد ٹیلی نار پاکستان اب ایک علیحدہ کمپنی کے طور پر موجود نہیں رہے گی اور مکمل طور پر یو فون کے ڈھانچے میں ضم ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ کئی ماہ سے زیرِ غور تھا، جس کا مقصد آپریشنل اخراجات میں کمی، نیٹ ورک انٹیگریشن اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔ اب دونوں کمپنیوں کے صارفین، نیٹ ورک اور آپریشنز کو یکجا کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔
ٹیلی کام ماہرین اس انضمام کو پاکستانی مارکیٹ میں ٹیلی کام سیکٹر کے ارتقاء اور مسابقت میں توازن کے طور پر دیکھ رہے ہیں، تاہم کچھ صارفین کی جانب سے نیٹ ورک تبدیلی اور سروس معیار پر سوالات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ انضمام یو فون کو مارکیٹ میں زیادہ مؤثر اور وسعت پذیر کمپنی بنانے کی راہ ہموار کرے گا، جبکہ ٹیلی نار صارفین کو بھی مرحلہ وار یو فون کی خدمات میں شامل کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.