Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger ذوالفقارعلی بھٹو نے پہلے ترمیم کی پھر جوڈیشری کا نشانہ بنے ، فواد چودھری لاہور سینئر سیاستدان فواد چودھری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پہلے ترمیم کی پھر جوڈیشری کا نشانہ بنے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ایوب خان دور سے جوڈیشری میں تباہی شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اب مقدمات کی تعداد تو بڑھ جائے گی، انہوں نے تو تاریخ سے سیکھنے کے بجائے الٹا بم مار دیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پاکستان میں صرف ایک آدمی کا نام ہے اور وہ جیل میں ہے، ایک چھوٹے مقصد کیلئے آئین کا ڈھانچہ ہی تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے جوڈیشل سٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، حکومت کی توجہ ہی نہیں تنخواہ دارطبقہ اورکسان کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ Fawad ChaudhryZulfikar Ali Bhutto first amended the constitution and then became a target of the judiciary Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger
Comments are closed.