اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک قریبی بااعتماد دوست ہیں، علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور جواب میں خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔سری لنکا کے صدر نے آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد بھی پیش کی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات کے موقع پر سری لنکا کے صدر نے زور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے کیونکہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔
Trending
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
- پاکستان کی زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ ،عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے آئینے میں ناکامیاں ، ڈاکٹرعلمدار حسین ملک
- اسلام آباد میں ٹریفک پولیس پر تشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
- سہیل آفریدی بارے ویڈیو کا فرانزک کرا لیتے ہیں،حقائق سامنے آجائیں گے ، اختیار ولی خان
- وزیراعظم کا آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
- تربت: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی باشندے گرفتار
- کراچی: ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
- تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل روند ڈالا ، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
- صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیر اعظم کے غیر ملکی میڈیا ترجمان مقرر
Comments are closed.