اسلام آباد کچہری دھماکہ — 11 جاں بحق، 21 زخمی؛ پیمز اسپتال میں تصدیق

اسلام آباد، 11 نومبر 2025 — سلمان بھٹی
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ (G-11) کے مرکزی گیٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پیمز اسپتال انتظامیہ نے 11 افراد کے جاں بحق اور 21 زخمیوں کے اسپتال پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید مریض اسپتال منتقل کیے جا رہے ہیں۔

📍 پیمز اسپتال رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کے نام درج ذیل ہیں:
1. افتخار علی ولد سلطان محمود
2. سجاد شاہ ولد لعل چن
3. طارق ولد میر افضل
4. افتخار ولد سراج
5. سبحان الدین
6. ثقلین ولد مہدی
7. صفدر ولد منظور
8. شاہ محمد ولد محمد خلیل
9. زبیر گھمن (وکیل)
10. بداللہ ولد فتح خان
11. نامعلوم (شناخت جاری)
💉 زخمی (مضروب) افراد کی فہرست:
1. مظہر ولد روزی خان (وکیل)
2. ارشاد (اے ایس آئی، تھانہ رمنا)
3. منتظر ولد فرحت عباس
4. اظہر ولد ظفر اقبال
5. عادل کیانی ولد طارق
6. عالم زر ولد شیر زادہ
7. یاسین ولد عبدالکریم
8. محمد عمران (ہیڈ کانسٹیبل)
9. احتشام ولد نزاکت
10. شمایلہ دختر انور حسین
11. نوید انجم ولد لیاقت
12. قیصر محمود ولد چوہدری محمد
13. مالک مسیح ولد ظہور
14. عمران جاوید (کانسٹیبل، تھانہ کوہسار)
15. محمد رمضان ولد محمد اعظم (بلوچستان پولیس)
16. میراعظم ولد غمین خان
17. حیدر خان (وکیل)
18. عمران ولد فرحان مسیح
19. کاظم ولد نوبہار
20. نامعلوم
21. نامعلوم
👮 پولیس اہلکاروں کی تفصیل:
ارشاد اے ایس آئی (تھانہ رمنا)
محمد عمران (ہیڈ کانسٹیبل)
عمران جاوید (کانسٹیبل، تھانہ کوہسار)
🔎 مزید تفصیلات و تحقیق
وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا، حملہ آور نے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہنے پر پولیس گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ دوپہر 12:39 بجے کے قریب ہوا، جبکہ جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پیمز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں
ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق خون کے عطیات کی فوری ضرورت ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور کسی گروہ نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Comments are closed.