اسلام آباد (وقائع نگار)کستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ دو بچے اپنے والدین سے فرمائش کررہیاردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 جون 2023 ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنا دیں، پردے کے پیچھے بہت کچھ ہورہا ہے، قوم نتائج کا انتظار کرے، ہم تو خودکش بمبار ہیں، پاکستانی قوم کے سامنے سارا تماشہ کھول دیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے وزیراعظم کے بننے میں زیادہ ہاتھ آزاد ارکان کا ہوگا، دھڑوں میں گروپوں میں نئی پارٹیوں میں تقسیم ہوجائے گی، انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے مگر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیلٹ کے اندراور الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے اور نہ پی ٹی آئی ہوگی، پرویز خٹک اپنا گروپ بنائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی میں نہیں جائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ دو بچے اپنے والدین سے فرمائش کررہے ہیں کہ ہمیں وزیراعظم بناد دیں لیکن انہیں وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، ایک ٹائم آئے گا میں آپ کو کچھ فرمائشی ویڈیوز دوں گا، پولیس والوں کو کہہ رہے ہیں ہمیں گاڑی میں بٹھا لو، ہمیں کھانا کھلا دو، اِدھرادھر بیٹھے ہوئے ہیں اور آکر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں گرفتار کرلیا، یہ قسمیں کھانے والے آپ نے ٹی وی پر دیکھے تھے جنہوں نے کہا پیشانی پر گولی ماریں گے تب بھی میں نہیں جاوں گا، اگر یہ مان لیں کہ کسی نے جبر کرکے آپ سے پارٹی چھڑوا لی تو کیا جبر کرکے آپ کو دوسری پارٹی میں بھی ڈلوا دیا؟ پردے کے پیچھے بہت کچھ ہورہا ہے، شاید قوم کو نہیں پتہ لیکن اس کے نتائج کا انتظار کریں، نہیں ہوا تو پھر ہم جیسے آگے آجائیں گے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ میں کسی ذمہ داری کے تحت بہت زیادہ چیزیں نہیں کھول سکتا، میں آپ جیسے لوگوں کے سامنے اپنی آواز اٹھاوں گا، سب کچھ بتاوں گا، چاہے وہ ارشد شریف کا قتل ہو
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.