لاہور (سپیشل رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے، عسکری ٹاور پر حملے ، تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور دیگر مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، اے ٹی سی کی سپیشل جج عبہر گل خان نے مقدمات پر سماعت کی، پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے مقف اختیار کیا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی اور سابق صوبائی وزیر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹان میں مسلم لیگ نون کے آفس، عسکری ٹاور پر حملے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔
Trending
- خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
- آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا
- مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی شرانگیزی ، پاکستان کی شدید مذمت
- ای سی سی کا ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری
- پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج ، مبینہ ہلاکتوں پر دائر پرائیویٹ کمپلینٹ ایک سال سے التوا کا شکار، سماعت بغیر کارروائی 8 جنوری تک ملتوی
- 27ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی وعدالتی اداروں کی ازسرِنو تشکیل
- پاکستان میں وٹرنری گریجویٹس کی بے روزگاری ، مستقبل کے لیے خطرناک الرٹ
- کراچی ، ای چالان کے جرمانوں کی رقم میں بڑی کمی پرغور شروع
- سلامتی کونسل میں غزہ امن منصوبے کے حق میں قرارداد منظور
- اللہ نے زندگی دی ہے وہی اسے لے گا ، ہم سب کچھ یاد رکھیں گے، سب کا حساب لیا جائے گا ، شیخ حسینہ واجد
Comments are closed.