اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت 10 روز کے لئے منظورکر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے خلاف صوابی میں درج کرپشن کے مقدمہ سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔اسد قیصر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جج نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو تو آنا چاہیے تھا۔عدالتی استفسار پر وکیل نے کہا کہ معاون وکیل آیا ہوا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا۔بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے اسد قیصر کو کیس میں شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیکر درخواست نمٹا دی۔
Trending
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
- ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی: حقیقت، بیانیہ اور زمینی صورتحال کا جائزہ
- پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت؟ اہم سیاسی پیش رفت کی اطلاعات
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
Comments are closed.