انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ناقابل برداشت ہے جس پر نظرثانی کی جائے، تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 10.7 ٹریلین روپے درکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی درکار فنڈنگ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ727 ارب روپے سے 14 گنا زیادہ ہے، گزشتہ بجٹ میں حکومت نے 2.3 ٹریلین روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے قبل ٹیکنیکل اسسمنٹ ضروری ہے، ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کے لیے 5 سالہ پالیسی بنائی جائے۔
Comments are closed.