ننکانہ صاحب(علی اکبر)پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب/ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر سرپرستی متوقع فلڈ سیزن 2025کے پیشِ نظر دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے کی۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122،محکمہ صحت، لائیو سٹاک،زراعت، سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،انہار، دیگر محکمہ جات اور این جی اوز کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے متعلقہ افسران نے اپنے اپنے سٹالز کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلاََ بتایا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے تمام کیمپس اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ کے لئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ بھی کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے مکمل بریفنگ دی۔فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی اور فرضی مشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے لوگوں کا ایمرجنسی انخلاء،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنا،گمشدہ افراد کی تلاش کرنے،سازوسامان اور جانوروں کی محفوظ مقامات تک منتقلی وغیرہ کے عملی مظاہرے کئے اور متعلقہ اداروں کے فلڈ فائیٹنگ آلات کی فعالیت کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمحمد اکرم پنوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کے لئے تیاریوں کے معیار کو بہتر بنانا، فلڈ فائیٹنگ آلات کی مینٹینینس و فعالیت کو چیک کرنا اور محکمہ جات کے مابین کوارڈینیشن کو بہتر بنا نا ہے تا کہ دریائی یا اربن فلڈنگ کیصورت میں لوگوں کے جان و مال کو محفوظ کیا جا سکے۔آخر میں ڈپٹی کمشنرمحمد تسلیم اختر راؤ نے کامیاب فرضی مشقوں کے انعقاد پر ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیااورعوام الناس کی بروقت مدد کے لئے احساس ذمہ داری کیساتھ موثر کوارڈینینشن پر زور دیا
Trending
- اسلام آباد : مساج سینٹر میں لڑکی پر تشدد، سر کے بال کاٹ کر گنجا کر دیا، ملزمان کی رشوت لے کر رہائی
- ضمنی انتخابات کے نتائج سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم میں تبدیلی، مسلم لیگ ن کی سادہ اکثریت کی راہ ہموار
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبےمیں تاخیر پر وزیراعظم کو خط
- وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے ججز ٹرانسفر کیس میں اپیل سپریم کورٹ بھیجنے کی درخواست خارج
- ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ، پی ٹی آئی کا صفایا
- پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ،ایک بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 ایف سی اہلکار شہید 2 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی
- سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس اقبال ہال میں منعقد ہوا
- پنجاب ، سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات نایاب ،6000 مریضوں کو پریشانی کا سامنا
- راولپنڈی ، بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، دو ساتھی فرار
- لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب ، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
متوقع فلڈ سیزن 2025کے پیشِ نظر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ
Prev Post
Comments are closed.