بتاریخ 23 اپریل 2025
اوکاڑہ ( ): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) اور پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) / فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 اوکاڑہ پر پری فلڈ (ڈرائی) موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور لائف سٹاک کی جانب سے فلڈ فائیٹنگ آلات و ادویات کے حوالے سے سٹالز لگائے گئے۔ سنٹرل اسٹیشن آمد پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر احتشام نے سنٹرل اسٹیشن پر لگائے گئے تمام سٹالز میڈیکل، فائر فائیٹنگ اور فلڈ فائیٹنگ سٹالز کا معائنہ کروایا۔ ریسکیو سٹالز پر ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فلڈ فائیٹنگ ایمرجنسی کے دوران استعمال ہونے والے آلات کے بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر احتشام نے ADC (R) کو EMDS سسٹم کے حوالے سے مکمل بریفننگ بھی دی۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ اور ڈائریکٹر (آپریشنز) پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کی تیاریوں، فلڈ فائیٹنگ آلات کی مینٹینینس اور فعالیت کو تسلی بخش قرار دیا اور متعلقہ ضلعی اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن کومزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ کی کسی بھی سیلابی صورتحال میں عوام الناس کی بروقت اور پیشہ ورانہ طریقے سے مدد کی جائے۔
Comments are closed.