لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام کے اعتراض عائد کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔جیل حکام نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست اینٹی کرپشن کورٹ میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا وضاحت کی جائے، اینٹی کرپشن عدالت نے جیل حکام کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج علی رضا اعوان نے کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا، عدالت کی جانب سے سی ای او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو بھی شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سی ای او اینٹی کرپشن کو آج ہی عدالت طلب کر لیا، عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا آپ نے روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا وضاحت کریں۔واضح رہے اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی ضمانت کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے مشروط کیا تھا۔
Trending
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
پولیس کا پرویز الہی سے دھوکہ،عدالت برہم
Prev Post
Next Post
Comments are closed.