لاہور (سپیشل رپورٹر)بچے کے اغوا کی واردات کے دوران خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھائونی میں ساڑھے 4 سالہ یوسف کی بازیابی سے متعلق بازیابی کیس میں پیشرفت کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں اغوا کیے جانے والے 4 سالہ بچے یوسف کی بازیابی میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔لاہور میں دو جولائی کو بچہ اغوا ہوا تھا جس کی والدہ کی شوہر سے طلاق ہوئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کارخاتون ذہنی مریضہ اور اعلی تعلیم یافتہ ہے۔پولیس نے 8 روز بعد بچے کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا تھا تاہم اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچے کے اغوا میں ملوث خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔پولیس کے مطابق عظمی نامی خاتون بچے کو رکشے میں بٹھا کر لے گئی تھی جہاں رکشہ ڈرائیور نے دوست کے ساتھ مل کر مل کراسے زیادتی کانشانہ بنایا۔رکشہ ڈرائیور خاتون کو چمڑامنڈی لے کرگیا تھا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتا یا کہ اغوا کار خاتون بچے کو راولپنڈی لے کر پہنچی تھی جہاں ایک شیلٹر ہوم کی خاتون ٹیچر نے تصاویر پولیس ایپ پراپ لوڈ کی تھیں، بچے کی تصویر کو ایپ پر شناخت کیا گیا اور پولیس نے بچے کو راولپنڈی سے بازیاب کروالیا۔یوسف کو اغوا کرنے والی خاتون کا میڈیکل کروائے بغیر چالان کے بعد جیل بھجوا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کیا۔رکشہ ڈرائیور کے اعتراف پر وزیراعلی نے افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی راولپنڈی اور لاہور پولیس کی سنگین غفلت کا جائزہ لے کر مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
Comments are closed.