لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خورشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی میں ٹوٹ جائے اور کہے کہ میں بیٹھنے کے لیے تیار ہوں تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی اور سیاست میں لے آئے گی۔انہوں نے وی نیوز کو انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات سے کبھی نہیں بھاگتیں۔پیپلز پارٹی کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگتی۔دشمن ملک سے بھی مذاکرات ہوتے ہیں۔ عمران خان مذاکرات سے بھاگتا ہے اور اس نے کبھی مذاکرات نہیں کیے۔ خورشید شاہ نے کہا اگر عمران خان کہیں کہ میں آصف زردری سے ملنے کے لیے جا رہا ہوں اور سیاسی جماعتوں کو جمع ہونا چاہئیے تو پھر ہم بیٹھ جائیں گے اور ان کو سیاست میں لے کر آئیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو جمہوریت سکھائیں گے اور انہیں پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری بتائیں گے۔عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، میثاق معیشت کرنے کی دعوت دی تھی، یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی ؟۔ یہ ہمیشہ کہتے رہے کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جو تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کہتا ہے میں سمجھتا ہوں وہ معصوم ہے،تحریک انصاف اور ایک سیاسی جماعت کے رویے میں بہت فرق ہے ،سیاسی جماعت کبھی یہ نہیں کہے گی کہ ادارے تباہ کرو، جلا گھیرا کرو ۔انہوں نے مزید کہا نگراں حکومت کی مدت اور اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر اتحادی حکومت میں اتفاق ہو گیا ہے۔اتحادی حکومت اسمبلی تحلیل کرنے اور نگراں حکومت کی مدت سے متعلق متفق ہیں۔تمام اتحادی اس بات پر متفق ہیں کہ 11 سے 13 اگست تک اسمبلی تحلیل ہو جائے، دو تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ رہے جس کے بعد انتخابات ہوں گے۔یہ تاثر غلط ہے کہ ن لیگ انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے۔اتحادی حکومت کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔
Trending
- Leon free spins – Πληρωμές, μέθοδοι ανάληψης και ταχύτητα στο Leon Casino
- Leon App λήψη – πλήρης οδηγός για Έλληνες παίκτες
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل