خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ٹی بی ہسپتال خوشاب میں تب دِق کے مریضوں میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاہوا۔تقر یب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا تھے۔اس مو قع پر سابق سینیٹر/جنرل سیکرٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ (ن)خوشاب چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،ڈاکٹر اورنگ زیب،ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک،ڈی ایف او سعید آغا حسین شاہ،سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ہماء عزیز راجہ ،ضلعی صدر لائرز فورم پی ایم ایل این چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ،سنیئر نائب صدر انجمن بہبود مریضاں ٹی ایچ کیو خوشاب حاجی محمد فیاض زرگر اور دیگر متعلقہ افسران موجو د تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غو ث محمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں پر ٹی بی کے مریضوں کومفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق مریضوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے کہ کہ محکمہ صحت کی جانب سے ٹی بی جیسی مو ضی اور متعدی مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں اور ٹی بی کے حوالے سے وقتاً فواقتاًآگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے انہوں نے مخیرحضرات سے کہا کہ وہ اس نیکی کے کام میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری شجر کاری مہم کے تحت ٹی بی ہسپتال کے احا طہ میں پودا بھی لگایا۔
Trending
- سرورفاؤنڈیشن
- اسرائیل ایران جنگ: پہلے مہینے میں 800 فضائی حملوں کا دعویٰ، ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں تضاد
- سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی پر بڑا الزام: این او سی اور زمین کے بغیر رقوم وصول، متاثرین کا احتجاج
- خاموش سازباز: طاقت اور بیوروکریسی کا چھپا ہوا کھیل
- سی ڈی اے افسران کے عزیز کا انتقال، مزدور یونین کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
- سی سی پی کا ایل سی سی آئی میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشن کا انعقاد
- آئی ایس ایس آئی-پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیونس کے یومِ آزادی کی تقریب
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
Comments are closed.