اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ

سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا

چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیجانب سے 26 مارچ کو خط موصول ہوا

خط میں الزامات کی سنگین کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے اسی روز ججز سے ملاقات کی، اعلامیہ

چیف جسٹس اف پاکستان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز سے افطار کے بعد ملاقات کی، اعلامیہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہائیکورٹ کے ججز کو اپنے گھر بلایا، اعلامیہ سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے اڑھائی گھنٹوں کی ملاقات میں ججز کو انفرادی طور پر سنا، اعلامیہ

ملاقات میں طے پایا انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار سے متعلق فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوگا، اعلامیہ

تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں، اعلامیہ

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوا، اعلامیہ

اجلاس میں چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے ملاقات بارے ساتھی ججز کو اعتماد میں لیا، اعلامیہ

وزیر اعظم نے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج منصور علی شاہ کی رائے سے اتفاق کیا، اعلامیہ

وزیر اعظم نے کابینہ کی منظوری کے بعد انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی، اعلامیہ

Comments are closed.