حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نورپورتھل میں بھی شجرکاری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج نورپورتھل پروفیسر چوھری طالب حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک نے کی ۔ نقابت کے فرائض پروفیسر ملک حاجی نواب دین سگو نے سر انجام دیے ۔ تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ادارہ ہذا کے جملہ ٹیچنگ سٹاف اور دیگر عملہ نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے قومی شجرکاری کی افادیت پر ر تفصیلا” روشنی ڈالی ۔ پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی جس میں پروفیسرز اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ شجرکاری مہم کے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے فاریسٹ فیلڈ سٹاف نورپورتھل ملک محبوب الہی اتراء، غلام عباس میکن ، قاری ذوالفقار علی، حاجی شمس الدین گاہی اور محمد اعجاز نے بھرپور معاونت کی۔ اس موقع پر کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے گئے ۔آخر پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئ۔

Comments are closed.