اسلام آباد(ظفر ملک سے)بہاولپور یونیورسٹی سیکنڈل کے بعد غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شرفا ڈاکٹرز بھی بے نقاب ہونے لگے ہیں،طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا،بلیک میلنگ اور زبردستی ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے طالبات پر پریشر ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے ،وائس چانسلر ٹس سے مس نہیں ہو رہے ،سینکڑوں درخواستیں جمع کروا دی گئیں،گزشتہ روز ایک بی ایس کی طالبہ ،،ث،، نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر اور خالد خٹک نے انہیں ہاسٹل بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر میں کسی بھی سطع پر آواز بلند کی تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا،اور بعدازاں میری چھوٹی بہن کو ڈاکٹر خالد خٹک بلیک میل کرنے لگا کہ میرے ڈاکٹر ظفر سے ناجائز تعلقات قائم ہیں اور اسی طرح وہ بھی انکے ساتھ تعلقات قائم کرے ،متاثرہ لڑکی ،ث، نے بتایا کہ اس سلسلہ میں میرے سمیت درجنوں درخواستیں وائس چانسلر کے پاس موجود ہیں لیکن وہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ،متاثرہ طالبہ نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ یونیورسٹی میں خود سوزی کرلیں گی،ا س حوالہ سے ادبی شخصیت طاہرہ غزل سے بات ہوئی تو انکے مطابق یہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت قوم کی بیٹیوں کے ساتھ ایسا کیا جا رہا ہے کہ معاشرہ تباہ ہو جائے ،اس حوالہ سے ارباب اختیار کو جلد از جلد ایکشن لیکر معاشرہ کو تباہی سے بچانا ہو گا۔۔۔
Trending
- راولپنڈی: لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار
- قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ : کاسمیٹکس تنسیخی بل مؤثر طور پر واپس
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کا فیصلہ محفوظ
- عدالت میں تلخی : ایمان مزاری کے شوہر اور سرکاری وکیل آمنے سامنے
- بنوں: فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک
- اسلام آباد کچہری حملہ ، ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود تھا، عطا اللہ تارڑ
- اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں اوسطا 8 فیصد تک کمی کی منظوری
- اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری
- پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کا پردہ چاک
- گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم ، نوٹیفکیشن جاری
Comments are closed.