امن و امان وقت کی نہیں، ہر وقت کی اہم ضرورت ہے
نفرتیں ختم کرنے کیلیے محبت انسانیت سے بہتر کوئی سسٹم نہیں۔
راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر امن کے داعی ہیں۔ اظہار بخاری
چیرمین امن کمیٹی سفیر امن ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ امن کمیٹی کا قیام قوم کیلیے باعث رحمت ہے۔ امن وقت کی نہیں، ہر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انقلاب انتشار فتنہ و فساد نہیں، قوم کے اتحاد سے آئیگا۔ نفرتیں ختم کرنے کیلیے محبت انسانیت سے بہتر کوئی سسٹم نہیں۔ راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر و مذاھب اتحاد و امن کے داعی ہیں۔ ایسا امن جس میں سے بد امنی کی بدبو آتی ہو، ہمارا کوئی تعلق نہیں، پاکستان فتنہ فساد،انتشار، بد امنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نفرت کا بیج بونے سے محبت کی فصل نہیں اُگتی۔
وہ کیا امن پھیلائیں گے، جو خود بد امنی کا شکار ہو چکے ہیں۔ نفرت کی منڈیاں کھل گئی۔ دل میں بغض اور نفرت جیسے کیڑے پالنے والے ہی اصل میں فتنہ و فساد کو فروغ دیتے ہیں۔ ہمارے مذہبی لیڈر صرف چند لمحوں کیلیے اکٹھا ہونے کی بجائے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے متحد ہو کر اتحاد و اتفاق کا ایسا طوفان بن جائیں۔کہ جس کے سامنے کُفر کی ہر سازش خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او سید خالد ھمدانی کی طرف سے امن کمیٹی کو شکریہ کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اظہار بخاری نے کہا علماء کرام کی خدمات صوبے میں خصوصی طور پر ضلع راولپنڈی میں امن و امان بر قرار رکھنے میں مثالی ہیں۔
اظہار بخاری سمیت امن کمیٹی کے تمام ممبران کی بہترین امن کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سی پی او سید خالد ھمدانی نے کہا آپ امن کمیٹی کو پورا سال متحرک رکھتے ہو، یہ عمل قابل تحسین ہے۔
اور ہمیں علماء کرام کا ہر لمحہ حسب سابقہ تعاون چاھیے۔ان کے تعاون کے بغیر حکومت امن قائم نہیں کر سکتی۔ اظہار بخاری نے کہا امن کمیٹی کو متحرک رکھنے پر سی پی او سید خالد ھمدانی کا اہم کردار ہے، انہوں نے امن کمیٹی تشکیل دی، جو اب ایک ہرا بھرا درخت بن چکی ہیں۔
امن کمیٹی کو سرکاری سطح پر قانونی حثییت دی جائے۔تاکہ امن امان کے سلسلہ میں باقار طریقے سے امن کمیٹی اپنا کردار ادا کر سکیمحرم الحرام میں قیام امن و امان میں امن کمیٹی کو متحرک کرنے میں سی پی او سید خالد ھمدانی کا اہم رول ہے۔ جو ہما وقت امن کمیٹی کے ہمراہ رہے۔
Comments are closed.