کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول صدیق آباد نوشہرہ میں موسم بہارکی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگانے کے موقع پر کیا ۔ ہیڈ ماسٹر ملک سلطان محمود ، ایس ایس فہیم اختر ، پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر شکیل احمد چوہدری اور دیگر اساتذہ کرام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پودا لگانے کی یہ سرگرمی پاسبان شجر کاری مہم ،، کاحصہ تھی۔واضح رہے کہ پاسبان ویلفیئر سوسائیٹی ضلع خوشاب نے ادارہ ھذا کو مختلف اقسام کےپودے فراہم کئے۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول صدیق آباد نوشہرہ کے ہیڈ ماسٹر ملک سلطان محمود ،شکیل احمد چوہدری اوردیگر مقررین نے شجرکاری مہم کی افادیت پر بھی اظہارخیال کیا۔

Comments are closed.