غوری ٹاؤن کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا! چوھدری عبدالرحمن اور ساتھی روپوش ؟

Ghori Town news

اسلام آباد (شمشاد مانگٹ) غوری ٹاؤن اسلام آباد میں ہونے والے فراڈ اور بد عنوانیوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری طور پر جوڈیشل کمشن بنانے سوسائٹی کا سارا ریکارڈ قبضے میں لیکر عدالت کو فراہم کرنے اور آڈٹ کمپنی سے آڈٹ کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق نے جمعہ کی صبح متاثرین پروفیسر مظہر پروفیسر ممتاز اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے ۔متاثرین غوری ٹاؤن کے لئے فراڈ کے بعد اب تک کسی بڑی عدالت سے ملنے والا یہ بڑا ریلیف ہے اس پہلے غوری ٹاؤن فراڈ کا سرغنہ چوھدری عبدالرحمن اور اس کا فرنٹ مین چوھدری رمضان اور دوسرے ساتھی کسی نہ کسی عدالت سے سٹے آرڈر لے آتے تھے البتہ متاثرین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو چوھدری عبدالرحمن چوھدری رمضان اور راجہ علی اکبر کے بیٹوں کے خلاف فراڈ کے مقدمات کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا اور متاثرین نے عدالت کو وہ ریکارڈ بھی فراہم کیا جو مقدمات درج ہونے کے لئے ایس او پی تیار ہو چکی ہیں ۔مثاثرین نے اپنی درخواستوں کے ساتھ چیک باؤنس کی کاپیاں بھی لف کیں اور عدالت کو بتایا گیا کی ملزمان فراڈ کی ہر واردات کے بعد کسی نہ کسی عدالت سے سٹے لے لیا ۔علاوہ ازیں یہ کہ ملزمان نے عوام سے اربوں روپے لوٹا اور نہ پلاٹ دیا اور نہ پیسے واپس کئے اس فراڈ کے بعد کئی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر دنیا سے ہی چلے گئے اور بے شمار لوگ موذی امراض میں مبتلا ہو گئے ۔واضح رہے کہ غوری ٹاؤن مکمل طور پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی ہے اور سی ڈی اے اس کو کئی بار سیل بھی کر چکا ہے لیکن چوھدری عبدالرحمن اپنی پیسے کی جادوگری سے اسے بحال کرواتا رہا عدالت نے اپنے حکم میں غوری ٹاؤن کا مکمل ریکارڈ جو زمینوں سے متعلق ہے اور متاثرین کا مکمل ڈیٹا اور ملزمان کے خلاف مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات کا ریکارڈ فوری فراہم کرنے حکم دیا ہے اور ساتھ ہے غوری ٹاؤن کا پرائیویٹ مستند آڈٹ فرم سے آڈٹ کروانے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد متاثرین خوشی سے نہال دکھائی دے رہے ہیں اور اس فیصلے نے 5ہزار سے زائد متاثرین میں زندگی کی نئی روح پھونک دی ہے !

Comments are closed.