وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری

Interior Minister Mohsin Naqvi

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ رانا عبدالجبار نے سی ای او آئیسکو ڈاکٹر امجد خان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر چیف انجینئر آئیسکو عارف سدوزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد محمد افضل خان نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد بجلی، گیس چوری یونٹ اسلام آباد رانا شاہد حبیب نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر غور کیا گیا۔

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے پر غور کا عزم۔

آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا اعادہ کیا گیا۔

بجل چوری میں ملوث
ملزمان کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیمیں آئیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔

بجلی چوری میں واپڈا اہلکاروں کی سہولت کاری کے حوالے سے بھی سخت حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

ٹیکنیکل رپورٹس کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

آئیسکو ناہندگان سے آدائیگیوں کے حوالے سے بھی کاروائیاں تیز کی جائیں گی۔

بجلی چوری میں ملوث سہولتکاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.