خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتما م پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے سلسلہ میں سرورشہید لائبریری چوک سے ایک آگاہی واک کا انعقادکیا گیا۔واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمار حسن نے کی،واک میں انسپکٹر محکمہ ماحولیات محمد قمر کا ظمی، ایڈ یشنل جنرل سیکٹر ی پنجاب سلیم الرحمن،صدر انجمن تاجران عثمان جنجو عہ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے اسا تذہ اور طلباء کے علاوہ دوکاندار حضرات نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمار حسن نے واک کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کی واک کا مقصد لوگوں کو اس امر سے متعلق آگاہی دینا ہے کہ پلاسٹک ہمارے ماحول کو بری طرح تباہ کر رہا ہے، ہمیں اپنی زندگی سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خریداری کیلئے جائیں تو اپنے ہمراہ کپڑے کا تھیلا یا ماحول دوست شا پنگ بیگز کا استعمال کریں۔ واک کے شرکاء نے بینرز، پینا فلیسکسز اٹھا رکھے تھے جن پر پلاسٹک/ پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف آگاہی مواد درج تھا۔واک کے اختتام پرعوام میں ماحول دوست شاپنگ بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ
Trending
- صوبے میں کرپشن کا خاتمہ ، ترقیاتی منصوبے اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ، سہیل آفریدی
- اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 56.750 کلوگرام منشیات برآمد ،2 گرفتار
- ایبٹ آباد ، مسافر وین گہری کھائی میں جاگری ، باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق
- راولپنڈی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم فعال
- کراچی کورنگی: فیکٹری میں خوفناک آگ، عمارت مکمل طور پر تباہ
- بچے ہمارا مستقبل ، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، مراد علی شاہ
- احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں ، مریم نواز
- بھارت اور افغانستان کا تجارتی روابط مضبوط کرنے کیلئے ایئر کارگو آغاز کا منصوبہ
- شہباز شریف کا گورنر کنڈی پر مکمل اعتماد، صوبے کے سیاسی بحران پر مشاورت
- راولپنڈی، صرافہ بازار میں جعلی 5000 روپے کے نوٹوں کی بھرمار، صراف شدید پریشان،اسٹیٹ بینک اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ
Comments are closed.