خوشاب (خصوصی رپورٹ)دومختلف اندھے قتلوں کے ملزمان کو 24گھنٹے میں گرفتار کر کے پا بند سلاسل کر دیا . ڈی ایس پی سرکل نور پور تھل خالد محمود خان نیازی نے ایس ایچ او تھانہ نور پورتھل عمران سعید اور ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں مدثر حسین کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جوڑا کلاں کے علاقہ کوٹ احمدخان کے 7 سالہ سکیب خان کو اس کےماموں زاد اورپھوپھی زاد بھائیوں نے بد فعلی کی کوشش میں مزاحمت پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا جس کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے دوسرے وقوعہ میں پولیس تھانہ نور پور تھل کو 15پر کال موصول ہوئی کہ نواحی علاقہ میکن کی ایک خاتون نے خود کشی کر لی ہے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو جسم پر لگے مختلف زخموں کے بارے جب پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ 23سالہ نگینہ بی بی کے خاوند نے اس کو غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل عمران سعید نے 10گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
Comments are closed.