آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے عزم کا اظہار،جرائم کے انسداد کے ساتھ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،صحافی پولیس کے اچھے کاموں کی تشہیر اور برے کاموں کی نشاندہی کریں۔

ig islamabad policeتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد Syed Ali Nasir Rizvi(ig islamabad) نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی،ig islamabad نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات عمل میں لا رہی ہے،شہریوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ جرائم کے انسداد کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ ایک سربراہ کے طور پر آپ مختلف طریقوں سے عوامی خدمات انجام دے سکتے ہیں،ہماری نیت لوگو ں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اور جرائم کا انسداد کرنا ہے،ہمارا جو بھی اقدام عوام کے لئے موثر نہیں ہو گا آپ اس کی نشاندہی کریں،IG Islamabad Syed Ali Nasir Rizvi نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت کے لئے بھی بھرپور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں،

IG Islamabad Syed Ali Nasir Rizvi meeting with electronic media journalists at Central Police Office Islamabad

تمام افسران و جوانوںکی حفاظت اور ویلفیئر ان کی اولین ترجیح ہے،تمام افسران و جوانوں کو حفاظتی سازوسامان کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا اور ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سینئر پولیس افسران سے جواب طلبی کی جائے گی،تمام جوانوں کو باڈی کیم مہیا کیے جائے گے،تمام افسران و جوانوں کو عوام الناس کی حفاظت کے لئے بھرپور کام کرنا ہوگا اور میں افسران و جوانوں اور عوام الناس کے لئے ہر وقت حاضر رہو گا،ig islamabad نے کہا کہ شہر میں جرائم کے پیک ٹائم پر موثر گشت کو بڑھا دیا گیا ہے،موثر گشت ،عوام الناس اور عوامی مقامات پر پولیس کی موجودگی سے لوگ چین کی نیند سوئیں گے،تما م پولیس افسران زیادہ سے زیادہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان و عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائیں،وفاقی دارلحکومت سے جرائم پیشہ عناصر کو بھگایا جائے گا،شہر میں موجود قبضہ گروپوں کے خلاف سو فیصد کریک ڈاﺅں عمل میں لایا جائے گا،

ig islamabad meeting with journalists

اس کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے گااور رش والے مقامات پر زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی لگائی جائے گی،غیرملکیوں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں نفری کی تعداد بڑھائی جارہی ہے اور اے ٹی ایس کوالیفائیڈ جوانوں کو ایس پی یو میں تعینات کیا جائے گا،اس کے ساتھ سینئر پولیس افسران کی زیر نگرانی ایک یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.