جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، محکمہ واسا کا ہائی الرٹ جاری ، رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، محکمہ واسا کا ہائی الرٹ جاری ، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی / اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

جڑواں شہروں میں آج صبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے جس کے بعد محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پرایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے ہائی الرٹ جاری کردیا جبکہ رین ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ۔

ترجمان واسا کے مطابق عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے،جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ایم ڈی واسا نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 52 ملی میٹر گولڑہ 25 بوکڑہ مقام پر 66 ملی میتر ، پی ایم ڈی 32 شمس آباد پر 55 ملی میٹر , کچہری 41 جبکہ پیر ودھائی 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔

ایم ڈی واسا کے مطابق شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے ، نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 9 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہے ، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

Comments are closed.