اسلام آباد ، 18 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد ، 18 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، پولیس کی بروقت کارروائی، ایس ایچ او تھانہ کھنہ کا مثبت کردار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

تھانہ کھنہ کی حدود میں اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں 18 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے اغواء کیا، ہراساں کیا اور ویران جگہ پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

پولیس نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف زنا بالجبر، اغواء اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کا کردار قابل تحسین رہا، جنہوں نے خود متاثرہ لڑکے اور اس کے لواحقین کی دادرسی کی، واقعے کی تفصیل سنی اور فوری طور پر ایس ایس یو انچارج کو بلا کر مکمل صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکے سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکلوانے کی کوشش بھی کی گئی ۔ ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ انتہائی سنگین جرم کا ارتکاب بھی کیا ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی نے اس حساس نوعیت کے کیس میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ایکشن کی ہدایات جاری کیں ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

پولیس کے بروقت اور سنجیدہ رویے سے ایک غریب شہری کی شنوائی ممکن ہوئی، جس سے عوام کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بحال ہوا ہے ۔

Comments are closed.