رواں سال حج کیلئے جانے والے معاونین کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں اکثریت نے قبل از وقت پاکستان واپسی کیلئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں اور یہ تعداد ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھ رہی ہے ، ان کی قبل از وقت واپسی کی درخواستوں سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ان معاونین نے دوران حج یا بعد میں کس دلجمی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو ادا کیا ہوگا ، یہاں یہ بھی بات قابل ذکر ہے کہ ان معاونین نے اسی ڈیوٹی کی وجہ سے حج کی سعادت بھی حاصل کی مگر اب وہ اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بجائے جلد وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، اس حوالے سے مکہ میں ایم سی او ڈائریکٹرکمپلینٹ اینڈ ڈسپلن مہرین بلوچ اور ایم سی او مکہ ڈائریکٹر ایڈمن کے جانب سے ایک دستخط شدہ سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام معاونین کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں کوئی معاون اپنی ڈیوٹی پوری کئے بغیر قبل از وقت وطن واپس نہیں جاسکتا ہاں اگر کسی معاون کے خونی رشتے کا انتقال ہو جائے تو اس صورت میں اس کی واپسی ممکن ہو سکتی ہے، یہ بھی بتایا ہے کہ اگر حج میڈیکل مشن کی جانب سے کسی معاون کو غیر صحت مند قرار دیا جائے تو اس کی قبل از وقت واپسی ہوسکتی ہے تاہم اس کیلئے یہ شرط بھی ہے کہ ایسا شخص پھر کبھی بطور حج معاون کے طور پر منتخب نہیں ہوگا، اس کے علاوہ ایسے معاونین جنہوں نے قبل از وقت واپسی کی درخواستیں دی ہیں ان کی درخواستیں اس شرط پر منظور ہوسکتی ہیں کہ کہ وہ اپنے خرچے پر واپس جائیں اور مستقبل میں انہیں بطور معاونین حج کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
Trending
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
- پاکستان کی زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ ،عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے آئینے میں ناکامیاں ، ڈاکٹرعلمدار حسین ملک
- اسلام آباد میں ٹریفک پولیس پر تشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
- سہیل آفریدی بارے ویڈیو کا فرانزک کرا لیتے ہیں،حقائق سامنے آجائیں گے ، اختیار ولی خان
- وزیراعظم کا آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
- تربت: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی باشندے گرفتار
- کراچی: ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
- تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل روند ڈالا ، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
- صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیر اعظم کے غیر ملکی میڈیا ترجمان مقرر
سعودی عرب میں موجود معاونین حج حکومتی خرچے پر حج کرنے کے بعد وطن واپس جانے کیلئے بے چین
Prev Post
Comments are closed.