مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت۔
پاکستان مزدور تحریک کے سرگرم رہنما قموس گل خان خٹک انتقال کر گئے۔ مرحوم نے مزدوروں کے لیے لازوال اور بے پناہ خدمات سرانجام دیں، جنہیں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن اسد محمود، صدر شوکت علی انجم، چیئرمین عبدالرحمن عاصی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق میمن، راؤ نسیم، وسیم احمد، اعظم فقیر، خادم علی کھوسو، حاجی انور کمال، حاجی عبدالکریم، ثناء الحق ناصر، محبوب اللہ، افتخار خان، سید عطاء اللہ شاہ، منیر بٹ، چوہدری اشرف، اشتیاق ورک، محمد عمر سلیمی و دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔مزدوررہنماؤں نے کہا کہ قموس گل خان خٹک کے انتقال سے مزدور تحریک میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم کی پوری زندگی مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف رہی اور ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Trending
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت
Prev Post
Comments are closed.