اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ اولیں ترجیح  ، سی ڈی اے 

اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ اولیں ترجیح  ہے ، سی ڈی اے 

 

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

سی ڈی اے اسلام آباد شہر سے پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمہ اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کے لیے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے کی جانب اے جاری وضاحتی بیان میں کیا گیا ۔

 بیان کے مطابق اس حوالے اے پہلے مرحلے میں درختوں کی کٹائی کا منصوبہ ہے جس کے تحت پیپر ملبری کے بڑے اور چھوٹے درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑنے پر توجہ دی گئی ہے جبکہ دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد شروع کیا جائے گا ۔

پروٹیکشن سٹاف کے اعداد و شمار کے مطابق کل 5,715 درخت
جو 96,301.15 کیوبک فٹ کے برابر ہیں کو کاٹنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ان میں سیکٹرز ایف-8، جی-8، جی-9، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11، ڈی-12 اور زیرو پوائنٹ سمیت سرینگر ہائی وے کے علاقے شامل ہیں ۔

درختوں کو جڑوں سمیت مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے سیکٹر وائز کام کے ٹینڈرزجاری کیے جارہے ہیں ۔

ہر نیا کام کا ٹینڈر تب ہی جاری کیا جاتا ہے جب فارسٹر پچھلے سیکٹر میں کام کی تسلی بخش تکمیل کی تصدیق کر تا ہے

عملدرآمد کی صورت حال ، پہلا کام کا ٹینڈر سیکٹر ایف-8 کیلئے جاری کیا گیا، جس میں 490 بڑے اور 650 چھوٹے درختوں کو کاٹا گیا۔ یہ کام کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا کام کا ٹینڈر 19-5-2025 کو سیکٹر جی-8 کیلئے جاری کیا گیا، جس میں 1,405 بڑے اور 896 چھوٹے درختوں کو کاٹنا شامل ہے۔

پبلک ہیلتھ اور اسلام آباد میں ائیر کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سلسلہ میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک اسٹریٹجک اقدام شروع کیا ہے جس کا مقصد پیپر ملبری کے درختوں کو تبدیل کرکے ماحول دوست پودے لگانا ہے۔

اس اقدام کے تحت سی ڈی اے ہر کٹے ہوئے پیپر ملبری کی جگہ دس (10) ماحول دوست درخت لگائے گی۔ اس کوشش کے حصے کے طور پر کل 57,150 مقامی پودے لگائے جائیں گے۔

تمام ماحول دوست لگانے کا انتخاب ان کا مقامی ماحول کیلئے موزونیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مزید برآں سی ڈی اے کے پائیدار فاریسٹ اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔

سی ڈی اے ماحول دوست پودے لگانے کی مہم میں عوام کی شرکت کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ درختوں کی غیر مجاز کٹائی کرنے والے عناصر کی بروقت نشاندھی کرنے کے سلسلہ میں سی ڈی اے کےڈائریکٹر ماحولیات (ویسٹ) اربن 2 کو اطلاع دیں جن کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.