راولپنڈی ، سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا ۔
اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سینئر سول جج وقار احمد سدھو کی عدالت سے سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے دو روز جسمانی منظور کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کو اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دو روز قبل محکمہ تعلیم راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ مار سی ای او ایجوکیشن کو گرفتار کیا تھا ،سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی پر 8 ملین کے سرکاری فنڈز خرد برد پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا تھا ۔
سرکاری فنڈز نئے فرنیچر اور سٹیشنری کے سامان کیلئے جاری کئے گئے تھے ،سی ای او ایجوکیشن کے فرنٹ مین نے خرد برد کیا، سرکاری سامان آفس پہنچا دیا ،اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کاتمام ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔
Comments are closed.