ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، میپکو ملازم گرفتار

ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، میپکو ملازم گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں میپکو کا ملازم گرفتار کرلیا ہے ، یہ کارروائی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کی جس کے نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رشوت کے عوض بل کم کرنے میں ملوث میپکو اہلکار کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت خالد شریف کے نام سے ہوئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم میپکو میلسی میں بطور میٹر انسپکٹر تعینات تھا

ملزم کو رنگے ہاتھوں 70 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزم نے شہری سے بل کم کرنے کے عوض رشوت وصول کی جبکہ ملزم نے شہری کا ڈیٹیکشن بل 20 لاکھ روپے سے کم کر کے 4 لاکھ روپے کرنے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ملزم کے ساتھ شامل دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا ۔

Comments are closed.